پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ، ڈین کلیہ شرقیہ پنجاب یونیورسٹی لاہور نے ریڈیو پاکستان بہاولپور کا دورہ کیا۔ اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان بہاولپور جناب سجاد بری نے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو ریڈیو پاکستان بہاولپور کی نشریات کے مختلف شعبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ریڈیو پاکستان بہاولپور کی نشریات کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے اسے عصری تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے پاکستانی ادب کے حوالے سے ایک طویل انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا۔ |