Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

برطانیہ میں اردو کے استاد جناب شیراز علی کے اعزاز میں ادارہ زبان و ادبیات اردو میں تقریب

برطانیہ میں اردو کے استاد جناب شیراز علی کے اعزاز میں ادارہ زبان و ادبیات اردو میں تقریب


05 اگست 2024 کو ادارہ زبان و ادبیات اردو ، اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور میں انجمن اردو کے زیر انتظام "ڈائریکٹر آف لرننگ ماڈرن فارن لینگویجز اردو - ایڈن گرلز لیڈرشپ اکیڈمی مانچسٹر اور سابق اردو لیکچرار مانچسٹر یونیورسٹی انگلستان جناب شیراز علی کے اعزاز میں نشست کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ، صدر شعبہ اردو ، لیڈز یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر عطاء اللہ عطا نے کی۔ ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کلمات تشکر ادا کیے ۔پروگرام کے انچارج استاد اردو ڈاکٹر ساجد صدیق نظامی تھے۔ غلام علی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ پروگرام کے اختتام پر ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو ، پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے مہمانوں کی خدمت میں میں اعزازی شیلڈ اور کتاب کے تحائف پیش کیے۔ تقریب میں استاد اردو محترمہ سونیا سلیم اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔