Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادارۂ تالیف و ترجمہ جامعہ پنجاب میں سیرت النبی سیمےنار کا انعقاد

ادارۂ تالیف و ترجمہ جامعہ پنجاب میں سیرت النبی سیمےنار کا انعقاد


نسلِ نو کے لئے سیرت النبی میں راہنمائی کے عنوان سے ادارۂ تالیف و ترجمہ جامعہ پنجاب میں 27 ستمبر2022 کو سیرت سیمے نار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی معروف ماہر اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی تھے۔مہمان۔مقررین بریگیڈیر ڈاکٹر وحیدالزماں طارق اور ڈاکٹر حافظ عمار خان ناصر نے حضور اکرم کی سیرت مطہرہ کی روشنی میں نوجوانوں کے لئے راہنمائی کے روشن پہلوؤں پر گفتگو کی۔ڈاکٹر وحید الزماں طارق نے رسول اکرم کی سیاسی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی دانائی اور حکمت سے نوجوان صحابیوں نے اکتساب کیا جن کی روشن مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔ڈاکٹر عمار خان ناصر نے سیرت النبی کے تہذیبی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں کےلئے راہنمائی کے پہلوؤں پر گفتگو کی۔آخر میں حاضرین نے مہمان مقررین سے سوالات کیے۔سیمے نار میں پنجاب یونیورسٹی شعبۂ فلسفہ کے استاد ڈاکٹر رشید ارشد، ادارہ زبان وادبیات انگریزی کے ڈاکٹر شاہ زیب خان اور پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ڈائریکٹر ادارۂ تالیف و ترجمہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر نے خطبہ استقبالیہ میں تاریخ عالم میں رسول.اللہ (ص) کے برپاکردہ تہذیبی و نظریاتی انقلاب پر روشنی ڈالی اور مذاہب عالم میں اسلام کے امتیازات کوروشن.کیا انھوں نے تمنا ظاہرکی کہ وہ ادارہ تالیف و ترجمہ کو ایک تہذیبی و تعلیمی تحریک بنادینا چاہتے ہیں جہاں سے پختہ عزائم کے حامل فکر نو.کے قافلے نکلیں گے.انھوں نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمت میں تحائف بھی پیش کیے.تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا شعیب سلطان نے تلاوت کی سعادت حاصل کی.مشاہد حسین اور زرش نواز نے منفرد انداز میں نعت رسول مقبول پیش کرنے کی سعادت حاصل کی.ریسرچ اسکالر آمنہ طلعت نے پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دیے